بلوچستان میں بھارت کا دہشت گردی کا نیٹ ورک کافی حد تک توڑ دیا، فواد چوہدری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)فواد چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بھارت کا دہشت گردی کا نیٹ ورک کافی حد تک توڑ دیا، اب قوم پرستوں کے ساتھ بات چیت کا ایجنڈا طے کیا جائیگا۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان وزیراعظم عمران خان کے دل کے قریب ہے، بلوچستان میں وفاقی حکومت 731 ارب کے 131 منصوبے مکمل کرے گی جبکہ صوبائی حکومت نے رواں برس کے لئے 180 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مختص کئے ہیں۔دوسری جانب وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ نارتھ فری زون گوادر کے پہلے زون سے 35 گنا زیادہ بڑا ہے، چینی سرمایہ کار وں نے ایک ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کا بتایا، گوادر میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ ہو رہا ہے۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ چینی سرمایہ کاروں نے وزیراعظم سے ویڈیو لنک سے بات کی، بلوچستان کیلئے وزیراعظم کی ہدایات پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے، بلوچستان کیلئے بارہ سو ارب روپے کے منصوبے ہیں، صوبے میں اس پیمانے پر ترقیاتی کام پہلے نہیں ہوئے۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر