چین امریکہ سے درآمدات کے بغیر بھی غذائی، توانائی کی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، عہدیدار

بیجنگ (شِنہوا) چین امریکہ سے اشیا کی خریداری بند کرنے کے باوجود اپنے اناج اور توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کے نائب سربراہ ژاؤ چھن شین نے امریکی ٹیکس کے اثرات سے متعلق میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چین کے پاس اناج کے وافر ذخائر موجود ہیں اور امریکہ سے اناج کی درآمدات گزشتہ برس ملکی کھپت کا بہت ہی معمولی حصہ تھی۔
ژاؤ نے مزید کہا کہ امریکہ سے اناج کی درآمدات بنیادی طور پر چارےمیں استعمال ہوتی ہیں اور عالمی منڈی میں اس طرح کے اناج کے کئی متبادل موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہم امریکہ سے چارہ اناج اور تیل کے بیج خریدنا بند کر دیں تو چین میں اناج کی فراہمی پر بہت ہی کم اثر پڑے گا۔
توانائی سے متعلق ژاؤ نے کہا کہ 2024 میں امریکہ سے خام تیل، قدرتی گیس اور کوئلے کی درآمدات چین میں توانائی کی کھپت کا بہت ہی معمولی حصہ تھیں۔ چین میں توانائی کے مقامی وسائل وافر ہے اور وہ عالمی منڈی میں مختف ذرائع سےانہیں درآمد بھی کر سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر چینی ادارےامریکہ سے توانائی کی درآمدات کو کم یا مکمل طور پر بند کر دیں تو اس سے چین کی توانائی کی مقامی فراہمی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر