اسپین اور پرتگال میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، نظام زندگی مفلوج

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ایر ملکی خبررساں ایجنسیوں کے مطابق بجلی کے اچانک بند ہونے سے پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم ہوگیا، سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا اور ائیرپورٹس پر متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔اسپین اور پرتگال میں حکام فوری طور پر بریک ڈاؤن کی وجہ معلوم نہ کر سکے تاہم ممکنہ سائبر حملے کے امکان کو بھی رد نہیں کیا گیا۔ پرتگال میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی رین نے تصدیق کی کہ بریک ڈاؤن نے پورے آئبیرین جزیرہ نما (اسپین اور پرتگال) کو متاثر کیا فرانس کے کچھ علاقے بھی جزوی طور پر اس سے متاثر ہوئے۔ اسپین کی ریڈ الیکٹریکا کمپنی نے کہا ہے کہ وہ مقامی توانائی کمپنیوں کے ساتھ مل کر بجلی بحال کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔اس بریک ڈاؤن کی وجہ سے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں میچ کے دوران اسکور بورڈز اور کیمرے بند ہو گئے جس کے باعث کھیل روکنا پڑا۔ میڈرڈ کی سڑکوں پر بھی ٹریفک سگنلز بند ہونے کے باعث شدید ٹریفک جام دیکھنے میں آیا جبکہ زیر زمین میٹرو ٹرینیں بھی رک گئیں، مقامی میڈیا کے مطابق کئی افراد میٹرو کارز اور عمارتوں کی لفٹس میں پھنس گئے۔ادھر پرتگال کے شہرپورٹو اور دارالحکومت لزبن میں بھی میٹرو سروس معطل ہوگئی جبکہ ٹرینیں بھی بند ہو گئیں، لزبن کے ہوائی اڈے پر بجلی کا ایمرجنسی سسٹم فعال کر دیا گیا جبکہ اسپین میں 46 ہوائی اڈوں پر پروازوں میں تاخیر کی اطلاعات ہیں۔اسپین کی ریڈ الیکٹریکا کمپنی کے مطابق شمالی اور جنوبی اسپین میں بجلی کی بحالی کا عمل شروع ہو چکا ہے لیکن مکمل بحالی میں وقت لگے گا۔بریک ڈاؤن کے دوران موبائل نیٹ ورکس بھی بند ہوگئے جس کی وجہ سے متعدد افراد نے انٹرنیٹ بند ہونے پر خبروں کے لیے ریڈیو کا سہارا لیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر