لاہور: پولیس کا گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مظاہرین کیخلاف کریک ڈاؤن، متعدد افراد زیر حراست

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) لاہور میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کے دھرنےکے 23 ویں روز دھرنےکے شرکاء نے آج ایوان وزیر اعلیٰ کا رُخ کرلیا۔ شرکاء بیریئرز اور رکاوٹیں ہٹاتے ریلی کی صورت میں چیئرنگ کراس سے ایوان وزیر اعلیٰ کے سامنے پہنچ گئے، پولیس نے روکنے کی کوشش کی تو جھڑپیں شروع ہوگئیں۔پولیس نے مظاہرین کو گھسیٹ گھسیٹ کر پریزن وین میں ڈالنا شروع کر دیا۔ مظاہرین نے پولیس کی گاڑی پر دھاوا بول دیا، دھکم پیل میں 2 افراد زخمی ہوگئے جب کہ ایک پولیس اہلکار کی وردی پھٹ گئی۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ لوگ جی او آر کا گیٹ توڑنے کی کوشش کر رہے تھے ، اس لیے ان کو پیچھے ہٹانا پڑا ، جن مظاہرین کو حراست میں لیا گیا تھا انہیں چھوڑ دیا گیا ہے۔گرینڈ ہیلتھ الائنس کے ملازمین مال روڈ پر ایوان وزیراعلیٰ کے سامنے سے ہٹ کر کلب چوک کی سڑک پر بیٹھ گئے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر