جامشورو(نیشنل ٹائمز) محکمہ ریلوے کی نااہلی کے باعث ٹرین حادثات ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے ہیں، منگل کو بھی جامشورو میں مال بردار ٹرین حادثے کا شکار ہوگئی ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق اس بار حادثہ کوٹری ڈان یارڈ میں پیش آیا، جہاں کوٹری اسٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین کی دو بوگیاں پٹری سے اترگئیں، حادثے کے نتیجے میں ڈان یارڈ سے مال بردار ٹرینوں کی آمدورفت معطل کردی گئی ہے۔ حادثے کے نتیجے میں تین سو فٹ ٹریک متاثر ہوا ہے، واقعے کے بعد ریلوے کی امدادی ٹیموں نے جائے حادثے پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کردیا ہے۔
کوٹری اسٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین کی دو بوگیاں پٹری سے اترگئیں



