بھارت کی گیدڑ بھپکیاں، پاکستانی عوام نے سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار کر دی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 26 بھارتی سیاحوں کے قتل کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ بڑھ گیا ہے۔ایسی صورتحال میں پاک بھارت کشیدگی کی خبریں میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں لیکن پاکستانی عوام اس ساری صورتحال کو ایک مختلف زاویے سے دیکھ رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے کہ ایکس، فیس بک پر بھارت کے جھوٹے دعوؤں اور اقدامات کو لے کر میمز، طنزیہ ویڈیوز اور دلچسپ تبصروں کا سیلاب آ گیا۔
صارفین کی جانب سے شیئر کی گئیں میمز :
فیس بک پر ذیشان نامی ایک صارف نے لکھا کہ’ اتنی گرمی میں لوگ ولیمہ نہیں رکھتے، بھارت نے جنگ رکھ لی ہے’۔دوسرے صارف نے کہا کہ ‘جو 50 ایکڑ زمین میرے دادا جی بھارت میں چھوڑ آئے تھے اب اسے واپس لینے کا وقت آگیا’۔ ایک اور صارف نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ ہماری شادی کی عمر قریب آنے لگی تو جنگ کا چکر چل گیا’۔ اس ہی صارف نے دوسری میمز شیئر کی کہ ‘ بھارت پانی کھول دو مجھے فریج میں پانی کی بوتلیں بھر کر رکھنی ہیں’۔ایک صارف نے بھارت جو کرکٹ کھیلنے پاکستان نہیں آتا اور میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلتا ہے پر طنز کرتے ہوئے سوال کیا کہ جنگ بھی ہائبرڈ ماڈل پر دبئی میں ہوگی یا بھارت اس بار پاکستان آرہا ہے؟ دوسرے صارف نے بھارت کو پیغام دیا کہ ‘جنگ کرنی ہو تو 9 بجے سے پہلے کرلینا ، سوا 9 بجے گیس چلی جاتی ہے’۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر