شنگھائی (شِنہوا) چین کی ویزا فری راہداری پالیسی میں مزید نرمی سے شنگھائی میں 2025 کی پہلی سہ ماہی کے دوران غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
شنگھائی بلدیاتی انتظامیہ برائے ثقافت و سیاحت کے مطابق جنوری سے مارچ کےعرصے میں شہر میں 17 لاکھ40ہزار سے زائد سیاحوں کی آمد ہوئی جو گزشتہ برس کی نسبت 37.1 فیصد زائد ہے، ان میں سے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد تقریباً12لاکھ 60ہزار تھی جو گزشتہ برس کی نسبت 61.9 فیصد اضافہ ہے۔
چین نے اپنے سیاحتی شعبے کی کشش بڑھانے کے لئے اپنی ویزا فری راہداری پالیسی کو مسلسل بہتر بنایا ہے اور زیادہ آسان ادائیگی،زبان کی معاونت اور نقل و حمل کی خدمات پیش کی ہیں ۔ شنگھائی چین کے سرفہرست مقامات میں سے ایک ہے جو زیادہ متنوع ثقافتی اور سیاحتی مصنوعات پیش کر رہا ہے۔
انتظامیہ نے بتایا کہ جنوبی کوریا اس شہر کی سیاحت کا سب سے بڑا ذریعہ بن گیا ہے جہاں سے سیاحوں کی آمد میں 142.4 فیصد اضافہ ہوا اور یہ تعداد 2 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔
تھائی لینڈ سے آنے والے سیاحوں کی تعداد میں سب سے زیادہ تیزی سے اضافہ ہوا اور یہ تعداد 242.8 فیصد بڑھ کر 1لاکھ9ہزار سے عبور کرگئی ۔
اس کے علاوہ جاپان اور ملائیشیا کے سیاحوں میں بھی گزشتہ برس کی نسبت تقریباً 60 فیصد اضافہ ہوا اور یہ تعداد بالترتیب 1لاکھ42ہزار اور85ہزار تک پہنچ گئی۔
شنگھائی میں پہلی سہ ماہی کے دوران غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں 62 فیصد اضافہ
