پہلگام واقعے پر بھارت کے الزامات بے بنیاد، پاکستان دہشتگردی کا شکار ہے، نہ کہ اس کا پشت پناہ — سکھ کمیونٹی اور مینارٹی رائٹس فورم کا مؤقف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) رادیش سنگھ ٹونی چئیرمین مینارٹی رائٹس فورم پاکستان کا کہنا ہے کہ ھم سکھ کمیونٹی پاکستان بھارتی حکومت کی جانب سے پہلگام کشمیر واقعہ میں ریاست پاکستان کو نشانہ بنانا ایک احمقانہ بیان سے زیادہ کچھ بھی نہیں۔
پاکستان پہلے ھی دہشتگردوں اور دہشتگردی سے بہت زیادہ تکلیف میں ھے جو آئے روز خیبرپختونخوا ، بلوچستان میں عوام کے ساتھ ساتھ فوجی اہلکاروں اور پولیس اہلکاروں کو اغواء کرتے اور اپنی دہشتگردی کا نشانہ بنا رھے ہیں ۔ حکومت پاکستان کے ساتھ ساتھ ھم سکھ کمیونٹی اور مینارٹی رائٹس فورم بھی ان تمام افراد جو پہلگام کے اس دردناک واقعہ میں دہشتگردی کا شکار بنے اور ہلاک و زخمی ھوئے ان کے خاندان سے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور اس خطے سے دہشتگردی کو ختم کرنے کا عزم و حوصلہ قائم رکھنے والی اپنی فوج پر پختہ یقین رکھتے ہیں ۔
بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ کی معطلی پاکستانی عوام کے ساتھ کھلم کھلا زیادتی ھے جو کہ ھماری نظر میں دہشتگردی کے مترادف ھے ھم امید کرتے ہیں کہ اس وقت جو جنگ مسلط کرنے کے سائے ان دونوں ممالک کے سر پر منڈلا رھے ہیں جلد اختتام پذیر ھوں گے اور خوشحالی کا دور پھر قائم ھو گا ھم چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک مل کر اس دہشتگردی کے خلاف متحد ھو کر اس ناسور کو جڑ سے ختم کریں اور اس سے پیدا ھونے والے حالات کو بھی جلد تبدیل کریں تا کہ دونوں ممالک میں سکون اور امن قائم ھو کاروبار ھو اور ان 2 ممالک کی 1 ارب 75 کروڑ آبادی کو سستی خوراک اور خوشحالی نصیب ھو۔ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں بلکہ جنگ صرف تباہی لاتی ھے جس میں خواتین بیوہ اور بچے یتیم ھوتے ہیں اور نفرت پیدا ھوتی ھے۔
پاکستان نے ہمیشہ ہندوستان کے ساتھ دوستی کی بات کی ھے امن کی بات کی ھے اور آج بھی کی جا رھی ھے اگر پھر بھی جنگ مسلط کی گئی تو پاکستانی قوم اور ہر گھر سے بچہ اپنی افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ھے اور میدان جنگ میں ھم سب پاکستانی مل کر دشمن کو ناکوں چنے چبانے کا حوصلہ رکھتے ہیں۔
پاکستان ھے تو ھم سب ہیں پاکستان کے بنا ہماری پہچان کچھ بھی نہیں۔
پاکستان زندہ باد
افواج پاکستان زندہ باد



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر