یکطرفہ بھارتی رویے سے علاقائی امن و استحکام کو نقصان کا اندیشہ ہے: پاکستان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل کیا، پانی کی معطلی کا اقدام جنگ کے مترادف ہو گا، سندھ طاس معاہدہ عالمی بینک کی ثالثی میں ہوا۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ بھارت کے رویے سے علاقائی امن و استحکام کو نقصان کا خدشہ ہے، بھارتی اقدامات کے جواب میں واہگہ بارڈر پر ہر قسم کی آمدو رفت بند کر دی گئی ہے، سارک اسکیم کے تحت بھارتیوں کے تمام ویزے معطل کردیے گئے ہیں تاہم سکھ یاتری ویزا معطلی سے مستثنیٰ ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا بھارتی ائیرلائنز کے لیے فضائی حدود بند کی جاتی ہیں، بھارت کے ساتھ تمام تجارتی روابط فوری طور پرمعطل کیےجاتےہیں، پاکستان، اس کی مسلح افواج اپنی خودمختاری، سرحدوں اور عوام کے دفاع کے لیے مکمل طورپرتیار ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تعینات بھارتی نیول، ائیر اور ڈیفنس ایڈوائزرز کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دیکر انہیں 30 اپریل تک ملک چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے اور بھارتی ہائی کمیشن کے عملے کی تعداد 30 افراد تک محدود کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی نے بھارتی آب جارحیت اور دیگ اقدامات کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارت کے ساتھ ہر قسم کی زمینی تجارت فوری طور پر بند کرنے اور بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود پر پابندی عائد کی تھی۔اس کے علاوہ قومی سلامتی کمیٹی نے پاکستان میں موجود بھارتی سفارتی عملے کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دیتے ہوئے ملک چھوڑنے کا حکم بھی دیا تھا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر