پاکستان کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہے، سیکرٹری خارجہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان کی جانب سے اسلام آباد میں تعینات مختلف ممالک کے سفیروں اور سفارتی نمائندوں کو مقبوضہ کشمیر میں پہلگام حملے کے بعد صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔خارجہ سیکرٹری آمنہ بلوچ نے سفیروں اور سفارتی نمائندوں کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں سے بھی آگاہ کیا۔خارجہ سیکرٹری نے پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ہتھکنڈے خطے میں امن و استحکام کی راہ میں رکاوٹ ڈالیں گے، پاکستان نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشتگردی کو مسترد کیا ہے۔آمنہ بلوچ نے غیر ملکی سفارت کاروں کو بھارت کی جانب سے کشیدگی بڑھانے کی کوششوں سے بھی خبردار کیا اور اِس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر