نہروں کا معاملہ: سندھ بار کونسل کی جانب سے صوبے بھر کی عدالتوں میں ہڑتال

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وکلا نے سندھ ہائیکورٹ کی مرکزی عمارت کے دروازے بندکردیے اور سائلین سمیت سرکاری عملے کو عدالتوں میں داخل ہونے سے روک دیا جب کہ سٹی کورٹ کے مرکزی دروازے بھی بند کردیے گئے ہیں۔دوسری جانب ببرلو بائی پاس سکھر میں وکلا کا دھرناساتویں روز میں داخل ہوگیا۔واضح رہے کہ پنجاب میں نہروں کے تنازع پر سندھ میں پیپلز پارٹی اور جے یو آئی سمیت دیگر جماعتیں گزشتہ کئی روز سے سراپا احتجاج ہیں ، ان جماعتوں کا کہنا ہے کہ پنجاب میں نہریں بننے سے سندھ کا پانی کم ہو جائے گا جب کہ وفاق اور پنجاب حکومت کا مؤقف ہے کہ نہروں کے معاملے کو متنازع بنایا جا رہا ہے، ارسا ایکٹ موجود ہے اور اس کی موجودگی میں کوئی بھی صوبہ کسی دوسرے صوبے کا پانی نہیں لے سکتا۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ وفاقی حکومت کو خبردار کر چکے ہیں کہ اگر متنازع نہروں کا منصوبہ واپس نہ لیا گیا تو وفاقی حکومت سے علیٰحدہ ہونے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچے گا۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر