اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے صدر چودھری لطیف اکبر پر ہونے والے قاتلانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر سے کہا ہے کہ وہ پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور LA-31 مظفرآباد سے پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار چودھری لطیف اکبر کی سکیورٹی کے حوالے سے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔ سابق صدر نے کہا کہ چودھری لطیف اکبر پر دو بار حملے ہوئے ہیں جو انتہائی تشویشناک ہیں۔ پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی انتخابی مہم میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں۔ آزاد کشمیر کے انتخابات کو منصفانہ بنانے کے لئے چیف الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ وہ عملی اقدامات اٹھائیںا ور چودھری لطیف اکبر کی شکایات کا ازالہ کریں۔
آصف زرداری کی پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے صدر چودھری لطیف اکبر پر قاتلانہ حملوں کی مذمت



