اردن نے جماعت الاخوان المسلمین پر پابندی عائد کردی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)عرب میڈیا کے مطابق اردن کے وزیر داخلہ مازن عبداللہ کا کہنا ہے کہ اخوان المسلمیون پر عائد پابندی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔وزیر داخلہ نے بتایا کہ اخوان المسلمین کے اثاثے، دفاتر اور بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے جبکہ اردن میں اخوان المسلمین کے دفاتر اور مراکز کا گھیراؤ کرلیا گیا ہے۔مازن عبداللہ کا کہنا تھا کہ پابندی کا اطلاق اخوان المسلمین سے وابستہ تمام تنظیموں اور اداروں پربھی ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اخوان المسلمین کی سوچ اور فکر کی ترویج ملکی دشمنی کے مترادف ہے، دہشت گردی پھیلانے کی سازش میں اخوان المسلمین کے ملوث ہونے کے پختہ شواہد ملے ہیں۔مازن عبداللہ نے بتایا کہ ملک کے خلاف سازش کی منصوبہ بندی کے الزام میں 16 افراد زیرحراست ہیں جنہوں نے جماعت الاخوان المسلمین سے وابستگی کا اعتراف کیا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر