غزہ میں مزاحمت کاروں سے سامنا ہونے پر جان بچا کر بھاگتے اسرائیلی فوجیوں کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)عرب میڈیا کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں اسرائیلی فوجیوں کو جان بچا کر بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔یہ ویڈیو ایک اسرائیلی فوجی کے ہیلمٹ پر لگے کیمرے سے بنائی گئی جس میں دیکھا جاسکتا اسرائیلی فوجیوں کا دستہ ایک مکان میں موجود ہے جبکہ کچھ فوجی مکان کی بالائی منزل پر جارہے ہیں کہ اسی دوران ان پر فائرنگ شروع ہوجاتی ہے۔فائرنگ شروع ہوتے ہیں اسرائیلی فوجی حواس باختہ ہوجاتے ہیں اور واپس نیچے کی منزل پر آنے کی جلدی میں گرتے جاتے ہیں اور پھسلتے ہوئے سیڑھیوں سے نیچے آتے ہیں۔اس کے بعد دوطرفہ فائرنگ کا سلسہ شروع ہوجاتا جس دوران اسرائیلی فوجی اپنے ساتھیوں کو اٹھا نے کی بھی کوشش کرتے ہیں۔شدید فائرنگ کے باعث اسرائیلی فوجی پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوتے ہیں تاہم اس دوران فوجیوں کی چیخ و پکار مسلسل سنائی دیتی ہے۔ویڈیو سے حملے کی درست تاریخ اور مقام کا اندازہ نہیں ہوتا اور نہ ہی یہ واضح ہے کہ اس حملے کا انجام کیا ہوا۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر