پاکستان سے67 ہزار سے زائد عازمین کا حج رقم ادائيگی کےباوجودکھٹائی میں پڑگیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی مذہبی امور کے اجلاس میں 67 ہزار عازمین کے حج سے محروم رہ جانے کے خدشے پر نوک جھونک ہوئی اور حج آپریٹرز کے نمائندے وزارت مذہبی امور پر پھٹ پڑے۔چیئرمین قائمہ کمیٹی مذہبی امور نے کہا کہ تاریخ کا بڑا اسکینڈل ہے، ذمہ داروں کا تعین ہونا چاہیے۔سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر عطا الرحمان نے بریفنگ میں بتایا کہ ٹورآپریٹرز نے ایک ماہ ضائع کردیا، سعودی عرب کی طرف سے 14 فروری کی ڈیڈلائن تک ایک لاکھ 3 ہزار 620 لوگوں کی رقم گئی جوقبول کرلی گئی، ہماری درخواست پر سعودی حکومت نے 48 گھنٹوں کے لیے پورٹل کھولا لیکن ایچ جی اوز 3 لاکھ ڈالر بیک وقت باہر منتقل نہ کرنےکی پابندی کی وجہ سے کام مکمل نہ کرپائیں۔سیکرٹری مذہبی امورکا کہنا تھا کہ آفیشلز حج آپریشنز میں مصروف ہیں،تحقیقات جو بھی ہوں حاضر ہیں لیکن انکوائریز حج کے بعدکی جائیں۔نمائندہ نجی ٹورآپریٹرز نے مؤقف اپنایا کہ 50 ملین ریال اوپیک کے اکاؤنٹ میں گئے اور منتقل کردیے گئے، سعودی حکومت ہماری رقم اپنے ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں ڈھونڈتی رہی لیکن یہ رقم ڈی جی حج کے ذریعے کسی اور غلط اکاؤنٹ میں موجود تھی۔چیئرمین قائمہ کمیٹی مذہبی امور نے استفسار کیاغلطی کس کی تھی ؟ اس بارے میں نمائندہ ہوپ اور نمائندہ مذہبی امور دونوں لاعلم نکلے۔وزیرمذہبی امور نےکہا کہ سعودی حکام کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے، ابھی تک تحریری طور پر نہیں بتایاگیا کہ مزیدکوٹہ مل سکتا ہے یا نہیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر