چین نے ملازمت مارکیٹ میں استحکام اور مہارتیں بڑھانےکے اقدامات میں توسیع کردی

بیجنگ (شِنہوا) چین اداروں میں ملازمتیں برقرار رکھنے اور کارکنوں کو اپنی مہارت بڑھانے میں معاونت کے لئے بے روزگاری بیمہ کی اہم پالیسی میں 2025 تک توسیع کرے گا۔
وزارت برائے انسانی وسائل و سماجی تحفظ، وزارت خزانہ اور ریاستی ٹیکس انتظامیہ کے منگل کو مشترکہ طور پر جاری کردہ ایک مراسلے میں کاروباری اداروں کو مستحکم روزگار برقرار رکھنے میں مدد سے متعلق اقدامات کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔
پالیسی کے مطابق 2025 کے اختتام تک وہ ادارے جو ملازمتوں میں کٹوتی نہیں کریں گے یا کم تعداد میں کمی کریں گے تو انہیں گزشتہ برس کی طرح بے روزگاری بیمہ پریمیم کی ایک خاص فیصد واپس ملتی رہے گی۔
کارکنوں کو اپنی مہارت بہتر بنانے میں مدد کرنے کے لئے یہ توسیع شدہ پالیسی اہلیت کی شرائط میں نرمی اور مہارت بڑھانے سے متعلق سبسڈی کا دائرہ کار وسیع کرتی ہے۔
یہ اقدامات بنیادی زندگی کے اخراجات کی مسلسل فراہمی کو بھی یقینی بناتے ہیں جس میں بے روزگاری کے فوائد، بنیادی طبی بیمہ کا دائرہ کار اور بزرگ بے روزگار افراد کے لئے معاونت شامل ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر