ویٹیکن نے پوپ فرانسس کی زندگی کے آخری لمحات کی تفصیل جاری کردی

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ویٹیکن نے بتایا کہ زندگی کے آخری لمحات میں پوپ اپنے ذاتی نرس کا شکریہ ادا کیا جس نے انہیں ایسٹر کے موقع پر سینٹ پیٹرز اسکوائر میں عوام سے خطاب کے لیے حوصلہ دیا تھا۔پوپ فرانسس کے انتقال کے بعد ویٹیکن میں کیا کچھ ہوگا اور نئے پوپ کا انتخاب کیسے کیا جائے گا؟ویٹی کن نیوز کے مطابق پوپ فرانسس نے اپنے نرس ماسیمیلیانو اسٹرپیٹی سے کہا کہ ’شکریہ کہ آپ مجھے دوبارہ [سینٹ پیٹرز] اسکوائر لے گئے‘۔ ویٹیکن کے مطابق ان کے آخری الفاظ میں شکریے کے یہ الفاظ بھی شامل تھے۔اتوار کو ایسٹر کی تقریبات کے دوران پوپ عوام کے سامنے آئے،مجمعے کو ہاتھ ہلایا اور اپنی گاڑی ’پوپ موبائل‘ میں بیٹھ کر سینٹ پیٹرز اسکوائر میں موجود ہزاروں عقیدت مندوں سے ملے۔ویٹیکن کے مطابق اس سے قبل پوپ نے اپنے نرس سے پوچھا تھا کہ ’کیا آپ کو لگتا ہے کہ میں یہ کر سکوں گا؟‘ جس پر پوپ کے نرس نے انہیں حوصلہ دیا۔ویٹیکن کا بتانا ہے کہ تقریباً 15 منٹ تک وہ مجمعے کو ہاتھ ہلاتے اور بچوں کو دعائیں دیتے رہے، بعد ازاں وہ اپنی رہائش گاہ ’کاسا سانتا مرتا‘ واپس گئے، آرام کیا اور پرسکون انداز میں رات کا کھانا کھایا۔ویٹی کن نیوز کے مطابق پیر کی صبح تقریباً 5 بج کر 30 منٹ پر پوپ کی طبیعت بگڑنے کے ابتدائی آثار ظاہر ہوئے، ایک گھنٹے بعد انہوں نے بستر سے اپنے نرس ماسیمیلیانو اسٹرپیٹی کو ہاتھ ہلا کر ’الوداعی اشارہ‘ کیا اور پھر کوما میں چلے گئے، صبح 7 بج کر 35 منٹ پر پوپ فرانسس کے انتقال کی تصدیق کی گئی۔پوپ فرانسس نے ماضی میں اپنے نرس اسٹرپیٹی کو اس وقت ان کی زندگی بچانے والا قرار دیا تھا جب انہوں نے پوپ کو آنتوں کی سوزش کے لیے علاج کے لیے آپریشن پر آمادہ کیا تھا۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر