کیا معلوم کل آپ میرا نام بھی 9 مئی کیسز میں شامل کردیں: جسٹس اشتیاق ابراہیم کا پنجاب حکومت کے وکیل سے مکالمہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) سپریم کورٹ میں 9 مئی کیسز میں پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کی بریت کے فیصلے کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت ہوئی جس سلسلے میں پنجاب حکومت کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت پنجاب حکومت کے وکیل نے کہا کہ صنم جاوید کے ریمانڈ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر ہوئی، درخواست میں لاہور ہائیکورٹ نے صنم جاویدکوکیس سے بری کردیا۔جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا 9 مئی کیسز میں توعدالت سے ہدایات جاری ہوچکی ہیں کہ 4 ماہ میں فیصلہ کیا جائے، آپ اب یہ کیس کیوں چلانا چاہتے ہیں؟ وکیل پنجاب حکومت نے کہا ہائیکورٹ نے اپنے اختیارات سے بڑھ کر فیصلہ دیا اور صنم جاوید کو بری کیا۔جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا میرا اس حوالے سےفیصلہ موجود ہے کہ ہائیکورٹ کے پاس تمام اختیارات ہوتے ہیں، اگرہائیکورٹ کو کوئی خط بھی ملےکہ ناانصافی ہورہی ہے تو اختیارات استعمال کیےجاسکتےہیں، اگر نا انصافی ہو تو اس پر آنکھیں بند نہیں کی جاسکتیں۔وکیل پنجاب حکومت نے کہا ہائیکورٹ سوموٹو اختیارات کا استعمال نہیں کرسکتی، اس پر جسٹس صلاح الدین نے کہا کریمنل اپیل میں ہائیکورٹ کے پاس تو سوموٹو کے اختیارات بھی ہوتے ہیں۔اس موقع پر جسٹس اشیاق ابراہیم نے ریمارکس دیے آپ کو ایک سال بعد یاد آیا کہ صنم جاوید نے جرم کیا ہے؟ کیا معلوم کل آپ میرا یا کسی کا نام بھی 9 مئی کیسز میں شامل کردیں۔جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا شریکِ ملزم کے اعترافی بیان کی قانونی حیثیت کیا ہوتی ہے، آپ کو بھی معلوم ہے، اس کیس میں جو کچھ ہے بس ہم کچھ نہ ہی بولیں تو ٹھیک ہے۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر