خان اکیڈمی کا پاکستان میں اساتذہ کو اے آئی ٹولز کے ذریعے تربیت کی فراہمی کا معاہدہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)یہ پروگرام پاکستان میں موجود کیئر فاؤنڈیشن کے اسکولوں میں اساتذہ کو جدید مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی سے لیس کرے گا تاکہ تدریس کا معیار بہتر بنایا جا سکے۔کیئر فاؤنڈیشن گزشتہ 30 سالوں سے تعلیم کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے اور اس وقت ملک بھر میں 1100 اسکولوں کو سپورٹ فراہم کر رہی ہے۔اس شراکت کے ذریعے اساتذہ کو Khanmigo AI جیسے جدید ٹولز فراہم کیے جائیں گے جو نہ صرف سبق کی منصوبہ بندی میں مدد دیں گے بلکہ بچوں کی دلچسپی اور سیکھنے کے عمل کو بھی بہتر بنائیں گے۔مسز سیما عزیز، بانی و چیئرپرسن کیئر فاؤنڈیشن نے کہا کہ یہ شراکت ہماری اُس سوچ کی عکاسی کرتی ہے کہ ہر بچے کو معیاری تعلیم تک برابر رسائی حاصل ہونی چاہیے۔ Khanmigo جیسے AI ٹولز کے ذریعے ہمارے اساتذہ مزید مؤثر انداز میں پڑھا سکیں گے اور بہتر نتائج لا سکیں گے۔اساتذہ کی روزمرہ تدریس میں مدد دے گا اور نئی نسل کے سیکھنے کے سفر کو بہتر بنائے گا۔یہ پائلٹ پروگرام پاکستان میں تعلیم کے شعبے میں AI کے مثبت استعمال کی جانب ایک اہم قدم ہے، اگر کامیاب رہا، تو یہ شراکت ملک بھر کے اسکولوں میں ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کی راہ ہموار کرے گی، جس سے سیکھنے اور سکھانے کا معیار بہتر ہو گا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر