پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) جولائی 2024 تامارچ 2025 ٹیکسٹائل سیکٹرکی برآمدات میں 9.38 فیصد اضافہ ہوا ہے اور ٹیکسٹائل سیکٹرکی برآمدات اس وقت ساڑھے 13 ارب ڈالرز سے زائد ہوگئی ہیں جو کہ بلند ترین سطح ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں اضافے کا خیر مقدم کرتے ہوئےکہا ہےکہ ٹیکسٹائل سیکٹرکی برآمدات اس وقت13.613 ارب ڈالرکی بلند ترین سطح پر ہے جو انتہائی خوش آئند ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل سیکٹرکی برآمدات میں اضافہ معیشت کی ترقی اور حکومتی پالیسیوں کی درست سمت کا مظہر ہے، برآمدات میں اضافہ اور مثبت معاشی اعشاریے حکومت اور نجی شعبےکی بدولت ممکن ہوئے۔وزیراعظم نے کہا کہ ترقی کے سفر میں مزید تیزی کے لیےحکومتی ٹیم دن رات محنت کر رہی ہے، ہم نجی شعبے کو کاروبار دوست ماحول فراہم کرنےکے لیےکوشاں ہیں، ملکی برآمدات میں مستقل اضافہ ممکن بنایا جائےگا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر