بالائی علاقوں میں شدید موسمی خرابی سے ملک بھر کی متعدد پروازیں منسوخ، سینکڑوں سیاح پریشان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد سے اسکردو کے لیے قومی ائیر لائن کی 6 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ اسکردو کیلئے پروازیں پی کے 455، 456، 453، 454، 451، 452 پریٹ آج نہیں ہوں گی۔اسلام آباد اسکردو کی نجی ائیر کی 2 پروازوں پہلے تاخیر کا شکار ہوئیں اور پھر منسوخ ہو گئیں۔اس کے علاوہ ذرائع کی جانب کی مزید بتایا گیا کہ شدید موسمی خرابی کی وجہ سے متوقع طور پر کل بھی بالائی علاقوں کا فلائٹ شیڈول متاثر ہوگا۔ذرائع کے مطابق موسمی خرابی اور آپریشنل مسائل کی وجہ سے اسلام آباد کی 22 پروازیں تاخیر ہوئیں جبکہ پروازوں کی منسوخی کی وجہ سے سینکڑوں سیاح پریشان اور شیڈول متاثر ہو رہا ہے۔دوسری جانب اسکردو میں بارش اور برف باری کی وجہ سے موسم انتہائی ناخوشگوار ہے اور دن کے اوقات میں درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، گلگت میں بھی بادلوں اور بارش کی وجہ سے موسم متوازن نہیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر