بلتستان میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے مصنوعی گلیشیئر بنانے کا طریقہ کارگر ثابت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بلتستان بھر کے مختلف دیہات میں کسان مصنوعی گلیشیئر بنا کر پانی کی کمی پر قابو پا رہے ہیں، بہار کے موسم میں کاشت کاری کیلئے ندی نالوں میں پانی کی کمی ہوتی ہے جسے آئس اسٹوپا کے ذریعے پورا کیا جا رہاہے۔حسین آباد گاؤں کے رہائشی ایگریکلچرل ریسرچ آفیسر محمد رضا نے چند سال قبل بہتے پانی کو پائپ کے ذریعے بلندی تک پہنچا کر منجمد کرنے کا منفرد تجربہ کیا اور اس تجربے کی کامیابی سے مارچ اور اپریل میں فصلوں کیلئے پانی کی کمی کا مسئلہ ہمیشہ کے لیے حل ہوا ہے۔دریا سندھ سمیت کئی بڑے دریاؤں کی گزر گاہوں پر واقع دیہاتوں میں موسم بہار میں پانی کی کمی کا سامنہ رہتا ہے، گلیشیئرز کے پگھلاؤ میں تاخیر سے ندی نالے خشک ہوتے ہیں اور کسانوں کو بارش کے پانی پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔جنوری اور فروری کی شدید سردی کے دوران گاؤں کے بلند مقام پر پانی کا اسپرے کرکے کے بنائے جانے والا مصنوعی گلیشر پانی کا متبادل اور مفید ذریعہ بنا ہے اور اب بلتستان بھر کے مختلف دیہاتوں میں کسان یہ مصنوعی گلیشیئر بنا کر پانی کی کمی پر قابو پا رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر