وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا خصوصی افراد کیلئے جدید ‘بایونکس’ ٹیکنالوجی کا تحفہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے خصوصی افراد کے لیے جدید ‘بایونکس’ ٹیکنالوجی کا تحفہ دیا گیا۔“بایونکس ٹیکنالوجی” دماغ کے سگنلز کے مطابق مصنوعی اعضا کو حرکت دینے کی صلاحیت پیدا کرتی ہے۔جمعہ کو لاہور میں خصوصی افراد میں مصنوعی اعضا، آلات اور وہیل چیئرز تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں مریم نواز نے خود کار وہیل چیئر، پیڈز وہیل چیئر،ٹرائی وہیل اسکوٹی اور دیگر آلات تقسیم کیے۔وزیراعلیٰ پنجاب کی موجودگی میں کرنٹ لگنے سے بازو سے محروم ہونے والے بچے کو مصنوعی ہاتھ لگائے گئے۔مریم نواز کا کہنا تھا ریاست خصوصی افرارد کا ہاتھ تھام لے توان کی مشکل آسان ہو جاتی ہے، وزیراعلیٰ کا کام ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر آفس میں بیٹھنا نہیں، اب حکومت خود چل کر عوام کے دروازے تک پہنچ جاتی ہے۔اس کے علاوہ تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے سرکاری عمارتوں میں اسپیشل افراد کیلئے خصوصی ریمپ بنوانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہر اس شخص تک پہنچناچاہتی ہوں جو ریاست کا انتظار کررہا ہے،جسمانی کمزوری کے شکار افراد سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے پورٹل پر رجسٹریشن کرائیں،معاون آلات ان کے گھر تک پہنچائیں گے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر