کراچی میں داعش کا سب سے بڑا نیٹ ورک ختم کر دیا گیا

کراچی (نیشنل ٹائمز ) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی کے علاقے منگھو پیر میں قائم کالعدم تنظیم داعش کا سب سے بڑا نیٹ ورک ختم کر دیا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کارروائیوں کا مرکز منگھو پیر اور کراچی کے ضلع ملیر کے گرد و نواح کا علاقہ رہا تاہم سندھ پولیس یہ بتانے کو تیار نہیں کہ داعش کا نیٹ ورک مکمل طور پر ختم کر دیا گیا یا اب بھی اس کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ منگھو پیر سے کالعدم تنظیم کے مقامی کمانڈر سندھ کے کچھ علاقوں اور ان سے ملحقہ بلوچستان میں کارروائیوں کو کنٹرول کر رہے تھے۔ حاصل کردہ معلومات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گزشتہ دو سالوں میں داعش، القاعدہ، ٹی ایل پی، ٹی ٹی پی، جماعت الاحرار اور لشکر جھنگوی سمیت مختلف گروپوں کے خلاف کارروائی کی جس میں داعش کے 53 آپریٹرز کو گرفتار جبکہ 65 کو مار دیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گزشتہ ایک سال کے دوران مختلف کالعدم تنظیموں کے آپریٹرز کی سرگرمیوں کے خلاف بھی 193 مقدمات درج کیے۔اعداد و شمار کے مطابق پاکستان بازار، سرجانی ٹان، منگھوپیر اور کراچی کے دیگر علاقوں میں مختلف تنظیموں کے عسکریت پسندوں کے خلاف دہشت گردی کے 150 سے زائد مقدمات درج کیے گئے۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر کا ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہونے کا دعویٰ، سیز فائر میں توسیع سے انکار
جوہری صلاحیت توانائی کیلئے استعمال کرنا ہمارا حق، حقوق پر سمجھوتا نہیں ہوگا: اسماعیل بقائی
ملک میں بدترین لوڈشیڈنگ، ہر گھنٹے بعد بجلی بندش سے شہری اذیت میں مبتلا
وزیرِ اعظم شہباز شریف سرکاری دورہ پر سعودی عرب پہنچ گئے
یو اے ای اور ایرانی حکام کا رابطہ، کشیدگی میں کمی پر تبادلہ خیال
سعودی عرب کا پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ میں توسیع
مذاکرات جاری، صدر ٹرمپ تہران سے چھوٹی نہیں جامع ڈیل چاہتے ہیں: جے ڈی وینس
ایران پاکستان میں مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کیلئے آمادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر