ایف بی آر میں جو اچھا کام کرے گا اسے انعام ملے گا، اچھا کام نہ کرنیوالے کو سزا ملے گی، وزیراعظم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد میں ایف بی آر پرفارمنس مینجمنٹ سسٹم کی لانچنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایف بی آر کے سارے آپریشنز کو ڈیجیٹائز کرنا ہے مگر یہ منزل اب بھی دور ہے، ڈیجیٹائزیشن کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنی ہیں، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا بھی موثر استعمال نہیں کیا گيا۔وزیر اعظم نے کہا کہ ٹیکس ٹربیونلز میں بھی جو کچھ ہورہا تھا وہ بہت پریشان کن تھا، ایف بی آر کی استعداد بڑھانی ہے، جو افسر اچھا کام نہيں کرے گا سزا پائے گا اور جو اچھا کام کرے گا اسے انعام ملے گا۔شہباز شریف نے کہا کہ اعداد و شمار کے مطابق ایف بی آر کو موجودہ مالی سال کے ابتدائی نو ماہ میں تقریباً 700 ارب روپے سے زائد کے شارٹ فال کا سامنا ہے، صرف مارچ کے مہینے کا شارٹ فال 100 ارب روپے کے قریب ہے۔ وزیراعظم نے آئی ٹی برآمدات میں 2 ارب ڈالرز سے زائد اضافے کا خیر مقدم کرتےہوئےکہا کہ آئی ٹی شعبے کو سہولیات کی بروقت فراہمی سے برآمدات میں 23 فیصد اضافہ ہوا۔انہوں نے کہ آئی ٹی برآمدات تاریخی سطح پر پہنچ چکی ہيں، یہ اضافہ حکومتی ٹیم کی انتھک محنت کی وجہ سے ممکن ہوا، بیرون ملک آئی ٹی شعبے میں پاکستانی ماہرین کی تعداد میں اضافے کے لیے کوشاں ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر