خان اکیڈمی اور اخوت کے درمیان خانمیگو اے آئی اسسٹنٹ اسکولوں میں متعارف کروانےکا معاہدہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) اس معاہدے کے تحت خان اکیڈمی کے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) لرننگ ٹولز “خان میگو” کو اخوت کے زیر انتظام اسکولوں میں آزمائشی طور پر متعارف کروایا جائےگا۔معاہدے پر اخوت کے بانی و چیئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب اور سی ای او خان اکیڈمی پاکستان ذیشان حسن نے دستخط کیے۔ یہ شراکت پاکستان میں اساتذہ کی مدد اور تعلیمی نتائج کو بہتر بنانےکے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے استعمال میں ایک اہم پیشرفت ہے۔سی ای او خان اکیڈمی ذیشان حسن نےکہا کہ خان میگو اساتذہ کی مددکے لیے تیار کیا گیا ہے تاکہ وہ طلبہ کو انفرادی طور پر بہتر انداز میں پڑھاسکیں، ہم اخوت کے ساتھ کام کرنے پر پرجوش ہیں۔آزمائشی منصوبے کے تحت اخوت اسکولوں کے اساتذہ کو تربیت دی جائےگی تاکہ وہ خان میگو کو روزمرہ کی تدریسی معاونت کے لیے استعمال کرسکیں، اس سے سبق کی منصوبہ بندی آسان ہوگی اور تدریس کا عمل زیادہ مؤثر بنایا جاسکےگا۔ خان اکیڈمی پاکستان مقامی سطح پر معاونت، تربیت اور کارکردگی کی نگرانی فراہم کرے گی۔ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا کہ یہ شراکت تعلیم میں جدت کے لیے ہمارے مشترکہ عزم کی عکاس ہے، اے آئی کی مدد سے ہم اساتذہ کو جدید وسائل فراہم کر سکتے ہیں تاکہ تعلیمی تجربات کو بہتر بنایا جاسکے۔اگر یہ آزمائشی منصوبہ کامیاب ہوتا ہے تو اس کی بنیاد پر پاکستان کے دیگر اسکول نیٹ ورکس میں بھی خان میگو کو متعارف کرایا جاسکتا ہے جو خان اکیڈمی کے عالمی معیار کی تعلیم ہر فرد تک پہنچانےکے مشن کو آگے بڑھانے میں مدد دےگا۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر