کسان کی معیشت تباہ کریں گے تو ملکی معیشت تباہ ہوگی: شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کسان کاشت کرکے گندم رکھ چکا ہے لیکن خریدار نہیں ہیں، حکومت کو سوچ سمجھ کر فیصلے کرنے چاہئیں۔شاہد خاقان عباسی نے حکومت کی جانب سے بلوچستان مییں سڑکیں بنانے کے اعلان پر بھی تنقیدکی اور کہا کہ یہ عجیب سوچ کی حکومت ہے، حکومت یہ چھوٹے چھوٹے تماشے کرکے ملک چلانا چاہتی ہے، پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کی سڑک بنانے کی بہت گنجائش ہے، پی ایس ڈی پی سے سڑکیں بنائیں، سکھر سےکراچی تک موٹر وے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ڈیزل کی اسمگلنگ ہو رہی ہے جس نے تیل کا نظام تباہ کیا، اسلام آباد میں لوگ موجود ہیں جو 40 روپے منافع پر پیٹرول بیچتے ہیں، دو مرتبہ حکومت نے پیٹرول ڈیزل کی قیمت کم نہیں کی، پیٹرول ڈیزل کی قیمت کم نہ کرنے کا اثر بھی کاشت کار پر پڑتا ہے، دنیا میں تیل کی قیمت کم ہوگئی لیکن پاکستان میں نہیں ہوئی۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر