کراچی میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک پر مکمل پابندی عائد

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کمشنر کراچی نے دن کے اوقات میں شہر میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔کمشنر کراچی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی ڈویژن میں پابندی 2 ماہ کے لیے عائد کی گئی ہے جس کا اطلاق 17 اپریل سے 16 جون تک ہوگا۔ پابندی کا اطلاق تعمیراتی مال بردار ڈمپرز پر بھی ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہیوی ٹریفک کو صبح 6 سے رات 10 بجے تک شہر میں داخلےکی اجازت نہیں ہوگی۔ہیوی ٹریفک کے داخلے پرپابندی ڈی آئی جی ٹریفک کی سفارش پر لگائی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہیوی ٹریفک کو سپر ہائی وے سے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا براستہ سلپ روڈ چلنے کی اجازت ہوگی۔ نیشنل ہائی وے سےگودام چورنگی براستہ منظرپیٹرول پمپ، یونس چورنگی اور داؤد چورنگی سے جام صادق چلنےکی اجازت ہوگی۔ ناردرن بائی پاس سے پراچہ چوک، اسٹیٹ ایونیو، سیمینز چورنگی سےگلبائی ماڑی پور روڈ پر ہیوی ٹریفک کو آمدورفت کی اجازت ہوگی۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر