9 مئی ضمانت منسوخی کیس: 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنےکےفیصلے میں ملزمان کےحقوق کا تحفظ کیا جائےگا، چیف جسٹس

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 9 مئی ملزمان کی ضمانت منسوخی کے کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت 9 مئی کے مختلف ملزمان کے وکیل لطیف کھوسہ نے 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنےکے حکم پر اعتراض کرتے ہوئےکہا کہ کیا کبھی ایسا ہوا کہ 4 ماہ میں ٹرائل مکمل ہو۔لطیف کھوسہ کے اعتراض پر چیف جسٹس نے کہا ایسا مت کہیں، قانون روزانہ انسداد دہشتگردی عدالت میں مقدمات کی سماعت کا کہتا ہے، ٹرائل متعلقہ ہائیکورٹ اور انتظامی جج کا معاملہ ہے۔وکیل لطیف کھوسہ نےکہا عدالت کے 4 ماہ کے حکم سے ٹرائل اپ سیٹ ہوگا، اس پر چیف جسٹس نے کہا سپریم کورٹ ٹرائل کی مانیٹرنگ نہیں کرے گی، 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنےکےفیصلہ میں ملزمان کےحقوق کا تحفظ کیا جائےگا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر