اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے نادرا ہیڈکواٹر کا دورہ کیا اور چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر سے ملاقات کی جس دوران صحت کے نظام میں ایک ایم آر نمبر کے نفاذ کے لیے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔اس موقع پر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان کے ہیلتھ سسٹم میں مریضوں کی میڈیکل ہسٹری کا جامع ڈیٹا موجود نہیں جسے بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ سسٹم میں بہتری کے لیے شناختی کارڈ نمبر کو ہی ایم آر نمبر بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ملک کے کسی بھی حصے میں کسی بھی وقت مریض کا مکمل میڈیکل ریکارڈ آن لائن دستیاب ہو جس سے علاج میں آسانی اور درستگی ممکن ہوگی۔
شناختی کارڈ نمبر ہی مریض کا میڈیکل ریکارڈ نمبر ہوگا: مصطفیٰ کمال



