چینی صدر کے دورہ ملائیشیا سے تعلقات میں استحکام، اعتمادمیں اضافہ

کوالالمپور(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ ملائیشیا کے سرکاری دورے پر پہنچ گئے ہیں۔ کوالالمپور بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے شی جن پھنگ کا پرتپاک استقبال کیا۔چین پہنچنے پر جاری ایک تحریری بیان میں صدرشی جن پھنگ نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس دورے سے مفید نتائج برآمد ہوں گے جو دوطرفہ تعلقات کے لئے ایک نئے سنہری 50 سال کا آغاز کریں گے۔دونوں ممالک نے 2024 میں اپنے سفارتی تعلقات کی 50 ویں سالگرہ منائی تھی۔ 2023 میں شی جن پھنگ نے بیجنگ میں وزیراعظم انور ابراہیم سے ملاقات کی تھی، جہاں فریقین نے مشترکہ مستقبل کے حامل چین۔ملائیشیا معاشرے کی تعمیر پر اتفاق کیا تھا۔دورہ ملائیشیا شی جن پھنگ کے جنوب مشرقی ایشیا کے جاری دورے کا دوسرا مرحلہ ہے، جس میں وہ اس ہفتے کے آخر میں کمبوڈیا بھی جائیں گے۔ چین کے سربراہ مملکت کی حیثیت سے یہ ان کا ملائیشیا کا دوسرا دورہ ہے۔انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا میں سیاسی امور کے ماہر لی پی مے نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کا دورہ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے درمیان تزویراتی تعاون کو وسعت دینے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔آمد سے قبل ملائیشین میڈیا میں شائع ہونے والے ایک دستخط شدہ مضمون میں شی جن پھنگ نے چین اور ملائیشیا کو “سمندر کے اس پار ہمسایہ دوست ” قرار دیا۔ملائیشیا آسیان کا پہلا ملک ہے جس نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کئے ہیں۔ اس وقت ملائیشیا 2025 کے لئے آسیان کا صدر ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کی سرحد پر افغان طالبان رجیم کے 4 ڈرونز مار گرائے: آئی ایس پی آر
لاہور میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کا مقدمہ درج، 5 افراد زیرِ حراست
روس کی پاکستان، افغانستان سے اختلافات ختم کرنے کیلئے مذاکرات کی اپیل
ایران کا مفاہمتی یادداشت کی اہم شقوں پر عمل درآمد تک مزید مذاکرات سے انکار
امریکا کا لیبیا میں اتحاد کی بحالی کی کوشش کی حمایت کا اعلان
سپریم کورٹ کا بہنوں کو 71 سال بعد وراثتی جائیدار میں حصہ دینے کا حکم
ایرانی بحری جہاز پر امریکی آبدوز کا حملہ بزدلی کی علامت ہے، عباس عراقچی
سندھ طاس معاہدے پر 24 کروڑ زندگیوں کا انحصار، پانی کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا: پاکستان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر