چین اور ویتنام کا بالادستی اور اقتدار کی سیاست کی مل کر مخالفت کا عزم

ہنوئی (شِنہوا) چین اور ویتنام نے بالادستی اور طاقت کی سیاست، ہر قسم کے یکطرفہ اقدامات اور علاقائی امن و استحکام کو خطرے میں ڈالنے والے ہر قسم کے طریقوں کی مل کر مخالفت کرنے کا عزم کیا ہے۔دونوں ممالک نے یہ اعلان چین کے صدر شی جن پھنگ کے ویتنام کے سرکاری دورے کے تناظر میں جاری ہونے والے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔بیان کے مطابق فریقین نے کثیرجہتی تزویراتی تعاون اور عالمی مسائل سے مشترکہ طور پر نمٹنے پر اتفاق کیا ہے۔تجارت اور سرمایہ کاری کی پابندیوں کے حوالے سے دونوں فریقین نے قواعد پر مبنی، کھلے، شفاف، جامع اور غیر امتیازی کثیرجہتی تجارتی نظام برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا جس کا مرکز عالمی تجارتی تنظیم ہے۔ دونوں ممالک نے اقتصادی عالمگیریت کو کھلے، جامع، متوازن اور عالمی سطح پر فائدہ مند انداز میں آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔فریقین نے ایشیا بحرالکاہل خطے میں امن و سلامتی برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا اور وسیع علاقائیت پر عمل کرنے پر اتفاق کیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ چین نے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے ساتھ مل کر کام کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا تاکہ چین-آسیان آزاد تجارتی علاقے 3.0 کے معاہدے پر دستخط کئے جاسکیں، اس پر عملدرآمد میں تیزی لائی جا سکے اور علاقائی اقتصادی انضمام کو اعلیٰ سطح کی طرف لے جانے کی کوشش کی جا سکے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کی سرحد پر افغان طالبان رجیم کے 4 ڈرونز مار گرائے: آئی ایس پی آر
لاہور میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کا مقدمہ درج، 5 افراد زیرِ حراست
روس کی پاکستان، افغانستان سے اختلافات ختم کرنے کیلئے مذاکرات کی اپیل
ایران کا مفاہمتی یادداشت کی اہم شقوں پر عمل درآمد تک مزید مذاکرات سے انکار
امریکا کا لیبیا میں اتحاد کی بحالی کی کوشش کی حمایت کا اعلان
سپریم کورٹ کا بہنوں کو 71 سال بعد وراثتی جائیدار میں حصہ دینے کا حکم
ایرانی بحری جہاز پر امریکی آبدوز کا حملہ بزدلی کی علامت ہے، عباس عراقچی
سندھ طاس معاہدے پر 24 کروڑ زندگیوں کا انحصار، پانی کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا: پاکستان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر