‘ آپ کو کس نے اندر بھیجا؟’بشریٰ بی بی کا جیل میں ملاقات کیلئے آئے وکلا سے سوال

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات کے دوران بشریٰ بی بی بھی موجود تھیں۔ وکلا کے آتے ہی بشریٰ بی بی نے ایک ایک کرکے سب سے پوچھا کس کس کا نام لسٹ میں شامل تھا؟ بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سلمان صفدر نے بتایا ان کا نام فہرست میں تھا۔ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی نے فیصل چوہدری اور علی عمران سے پوچھا، آپ کو کس نے اندر بھیجا؟ ہمارے خاندان والوں کو ملاقات کرنے نہیں دی جاتی آپ کو کیسے اجازت مل جاتی ہے؟جیل افسر نے بشریٰ بی بی سے کہا کہ وکلا کی ملاقات کے بعد آپ کی فیملی کی ملاقات ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ اس موقع پر بانی پی ٹی آئی نے پارٹی قیادت کو آپس کے اختلافات پبلک میں لانے سے روک دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فہرست کے مطابق لوگوں کو نہیں ملنے دیتے لیکن جن کو اجازت ملتی ہے وہ آئیں تاکہ رابطہ بحال رہے۔ذرائع کے مطابق بیرسٹرگوہر، بیرسٹرسلمان صفدر اور بیرسٹر رائےسلمان کی بانی پی ٹی آئی سے 20 منٹ علیحدہ ملاقات بھی ہوئی۔رائع نے بتایا کہ عمران خان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا کسی کو نہیں کہا، علی امین گنڈا پور اور اعظم سواتی نےکہا کہ وہ بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر سے بانی پی ٹی آئی نے مائنز اینڈ منرلز بل پر بھی گفتگو کی اور اس کے حوالے سے بیرسٹر گوہر کو خصوصی ہدایات دیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر