گورنربلوچستان کا دورہ روس، مقصد کیا ہے؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) روس کے دوسرے بڑے شہر سینٹ پیٹرز برگ پہنچنے پر ان کا استقبال مقامی حکام نے کیا۔شیخ جعفرمندوخیل کےساتھ بلوچستان کی تین جامعات کے وائس چانسلرز بھی سینٹ پیٹرزبرگ پہنچے ہیں جن میں لورالائی یونیورسٹی، لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگری کلچر اور یونیورسٹی آف بلوچستان کے وائس چانسلرز شامل ہیں۔گورنربلوچستان کی سربراہی میں یہ وفد سینٹ پیٹرزبرگ میں روسی حکام سے سترہ اور اٹھارہ اپریل کو ملاقاتیں کرےگا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد کے دورہ روس کا مقصد تعلیم اور سائنس کےشعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔کراچی میں روسی قونصل جنرل آندرے فیدروف نے کہا کہ ہم تعلیمی شعبے میں پاکستانی شراکت داروں کی دلچسپی کاخیرمقدم کرتےہیں، سب سےقیمتی چیزانسانی اثاثہ ہے، اس میں سرمایہ کاری بڑھائی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پرمشتمل ہے، ان کی توانائیاں بےبہا ہیں، ہماری عوام کیلئے یہ انتہائی اہم ہےکہ نوجوانوں کی ان توانائیوں سے مستفید ہوں۔قونصل جنرل نے کہا کہ روسی جامعات میں اس وقت پچاس پاکستانی طلبہ کیلئے مفت تعلیم کا کوٹہ مختص ہے تاہم اس کوٹے میں اضافہ کیے جانے پر غور جاری ہے جس میں جلد پیشرفت متوقع ہے۔گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل صوبے کی تین جامعات کے وائس چانسلرز کے ساتھ روس کا یہ دورہ ایسے وقت کررہے ہیں جب فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کرنیوالے طالب علموں پر امریکا کی جامعات میں کارروائیاں کی جارہی ہیں اوربعض کا ویزا منسوخ کرکے انہیں ڈی پورٹ کیا جارہا ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر