پی ٹی آئی کو اسکول کلاس کی طرح نہیں چلایا جاسکتا، عمران خان سلمان اکرم سے ناراض

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) اس صورتحال سے آگاہ ذرائع نے بتایا ہے کہ منگل کو عمران خان نے اپنے وکیل سلمان صفدر کے توسط سے اپنے تحفظات سلمان اکرم راجہ کو پہنچائے۔ بتایا گیا ہے کہ عمران خان نے یہ سلمان اکرم راجہ کو یہ پیغام دیا ہے کہ ’’سیاسی جماعتوں کو اسکول کلاس روُم کی طرح نہیں چلایا جا سکتا۔‘‘ عمران خان نے الزام تراشی کا کھیل کھیلنے کی بجائے اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔ یہ تنازع اس وقت پیدا ہوا جب اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے عمران خان کی بہن علیہ خان اور فیملی کے دیگر افراد کو عمران خان سے ملنے سے روک دیا لیکن 5 وکلاء یعنی پارٹی چیئرمین بیریسٹر گوہر اور سینیٹر علی ظفر سمیت 5 افراد کو ملاقات کی اجازت دی گئی۔ اُس وقت سلمان اکرم راجہ کو خود بھی ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ سلمان اکرم راجہ نے بعد میں عوامی سطح پر اس اقدام پر تنقید کی اور کہا کہ انتظامیہ کے ’’منظور نظر‘‘ لوگوں کو ملاقات کی اجازت دی گئی۔ اس بیان پر پارٹی چیئرمین بیریسٹر گوہر نے سخت رد عمل کا اظہار کیا اور سلمان اکرم راجہ کو یاد دلایا کہ پارٹی نے ایسے حالات میں کبھی عمران خان سے ملاقات کے بائیکاٹ پر راضی نہیں ہوئی۔ بیرسٹر گوہر علی خان نے یاد دہانی کرائی کہ 25 مارچ کو جب عمران خان کی بہنوں کو بھائی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی تھی اس وقت سلمان اکرم راجہ کو عمران خان سے ملنے کی اجازت ملی تھی۔منگل کو جیل میں ہوئی ملاقات کے دوران پارٹی کے حساس اُمور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکا میں مقیم پارٹی رہنما اور بلاگر کے بارے میں عمران خان نے بیریسٹر گوہر کو مشورہ دیا کہ انہیں پارٹی کی سیاسی اور کور کمیٹیوں سے باضابطہ طورپر ہٹانے کیلئے یہ مناسب وقت نہیں۔ تاہم، عمران خان نے یہ ہدایت کی کہ انہیں صرف کمیٹی کے اجلاسوں میں مدعو نہ کیا جائے۔پارٹی کے ایک اندرونی ذریعے کے مطابق، پارٹی رہنما اپنے رویے پر سینئر رہنماؤں میں بڑھتے عدم اطمینان کی وجہ سے پہلے ہی کچھ عرصے سے ان فورمز سے غیر حاضر ہیں۔ ذرائع نے مزید کہا کہ رہنما کو معلوم ہے کہ انہیں کمیٹیوں سے ہٹانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ سینیٹر اعظم سواتی کا مسئلہ بھی مختصراً زیر بحث آیا۔ عمران خان نے یہ بات دہرائی کہ وہ ملک کی خاطر ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں، انہوں نے کبھی بھی اعظم سواتی یا کسی اور کو اپنی طرف سے ذاتی ریلیف لینے کا اختیار نہیں دیا۔ اگرچہ عمران خان نے اعظم سواتی کے تعلقات کے بارے میں شکوک کا اظہار کیا تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مذاکرات کے حوالے سے ان کا مؤقف تبدیل نہیں ہوا جو پاکستان کی بہتری، جمہوریت اور قانون کی بالادستی کیلئے ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر