چینی صدرکا چین اور ویتنام پر جدت کی جانب مل کر آگے بڑھنے پر زور

ہنوئی(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے چین اور ویتنام پر زور دیا ہے کہ وہ جدت کی جانب مل کر آگے بڑھیں۔ویتنام کی قومی اسمبلی کے چیئرمین تران تھان مین سے ملاقات میں شی جن پھنگ نے دونوں فریقوں پر زور دیا کہ وہ دنیا میں مزید استحکام اور مثبت توانائی پیدا کریں۔شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ ویتنام کے ان کے سرکاری دورے نے ایک بار پھر انہیں ویتنام کے دوئی موئی (اصلاحات) کے مقصد میں نئی کامیابیوں کا مشاہدہ کرنے اور چین۔ ویتنام دوستی کی مضبوط بنیاد کا ذاتی طورپر تجربہ کرنے کا موقع فراہم کیا۔شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور ویتنام کو اپنے راستوں اور نظاموں پر اعتماد کو مضبوط کرنا چاہئے، یکجہتی اور ہم آہنگی کو بڑھانا چاہئے، مشترکہ مستقبل کے حامل چین۔ ویتنام معاشرے کی تعمیر جاری رکھنی چاہئے جو تزویراتی اہمیت کا حامل ہے، جدت کی طرف بڑھنے کے لئے ہاتھ ملانا چاہئے اور دنیا میں مزید استحکام اور مثبت توانائی لانی چاہئے۔چینی صدر نے مزید کہا کہ دونوں فریقین کو سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ اور چین۔ ویتنام عوامی تبادلوں کے سال کوایک موقع کے طور پر استعمال کرنا چاہئے تاکہ “سرخ جین” کو آگے بڑھایا جاسکے اور انقلابی وسائل کا بہتر استعمال کیا جاسکے تاکہ دونوں ملکوں کے عوام خاص طور پر نوجوان نسل کے درمیان ہم آہنگی اور دوستی کو بڑھایا جاسکے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مضبوط بنایاجاسکے۔اس موقع پر تران تھان مین نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کا دورہ مکمل طور پر اس اہمیت کو ظاہر کرتا ہے جو سی پی سی، ملک اور چینی عوام ویتنام-چین تعلقات کو دیتے ہیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کی سرحد پر افغان طالبان رجیم کے 4 ڈرونز مار گرائے: آئی ایس پی آر
لاہور میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کا مقدمہ درج، 5 افراد زیرِ حراست
روس کی پاکستان، افغانستان سے اختلافات ختم کرنے کیلئے مذاکرات کی اپیل
ایران کا مفاہمتی یادداشت کی اہم شقوں پر عمل درآمد تک مزید مذاکرات سے انکار
امریکا کا لیبیا میں اتحاد کی بحالی کی کوشش کی حمایت کا اعلان
سپریم کورٹ کا بہنوں کو 71 سال بعد وراثتی جائیدار میں حصہ دینے کا حکم
ایرانی بحری جہاز پر امریکی آبدوز کا حملہ بزدلی کی علامت ہے، عباس عراقچی
سندھ طاس معاہدے پر 24 کروڑ زندگیوں کا انحصار، پانی کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا: پاکستان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر