بیرسٹر گوہر اور دیگر کی عمران خان سے جیل میں ملاقات، بہنیں آج بھی نہ مل سکیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا کی جاری کردہ فہرست کے برخلاف فیصل چوہدری سمیت 4 دیگر لوگ بھی بانی سے مل آئے، فیصل چوہدری کے ساتھ علی عمران، رائے سلمان اور مبشر مقصود نامی افراد نے بھی بانی سے ملاقات کی۔پی ٹی آئی کی جاری فہرست میں شامل صرف بیرسٹرگوہر اور سلمان صفدر کو ملاقات کی اجازت ملی۔ بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کو بھی اڈیالا جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔ عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈيا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہاکہ بانی نے پارٹی لیڈرز کو ایک دوسرے کےخلاف بات کرنے منع کیا ہے، انہوں نے کسی کو مذاکرات کا اختیار نہيں دیا اور نہ ہی کسی کو ڈيل کے لیے دباؤ ڈالا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ فیملی کی ملاقات نہ کرائے جانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کريں گے۔ فیصل چوہدری نے کہاکہ بشریٰ بی بی کی بھی بانی سے ملاقات نہيں ہورہی تھی میں نے کروادی ہے۔دوسری جانب میڈيا سے گفتگو میں علیمہ خان نے ملاقات کرائے جانے تک اڈيالہ جیل کےباہر بیٹھے رہنے کا اعلان کیا تاہم بعد ازاں بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اڈیالہ جیل سے لاہور واپس روانہ ہوگئیں۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر