فیصل آباد کا مصور ٹریفک پولیس انسپکٹر جس کیلئے آرٹ گیلری بنادی گئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)فیصل آباد ٹریفک پولیس کے انسپکٹر شاہد مسیح کے ہاتھ جس مہارت سے ٹریفک کنٹرول کرتے ہیں تو اسی مہارت سے مصوری کے رنگ بھی بکھیرتے ہیں، ان کے بنائے فن پارے ان کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔شاہد مسیح کے مطابق مصوری ان کا شوق جبکہ پولیس کی نوکری ان کا پیشہ ہے۔شاہد مسیح کا کہنا ہے کہ مجھے شوق تھا میں بھی کوئی آرٹ گیلری بناؤں یا کسی فائن آرٹس کے شعبے میں جاؤں لیکن کچھ حالات کی وجہ سے پھر ایسا ہوا کہ ٹریفک وارڈن کی 2007میں بھرتیاں آئیں تھیں میں نے اس میں اپلائی کیا اور نوکری شروع کی۔شاہد مسیح کے فن کے اعتراف میں پنجاب پولیس کی جانب سے پہلی بار کسی پولیس لائنز میں مصور کے نام سے آرٹ گیلری قائم کی گئی ہے۔سی پی او فیصل آباد بلال عمر کا کہنا ہےکہ شاہد کو اللہ تعالی نے خداداد تخلیقی صلاحیت دی ہےاور وہ اس کے اندر بہت ماہر ہے تو ہم نے ان کاوشوں اور صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے اس گیلری کو ان کے نام پر ہی رکھا ہے۔پنجاب پولیس کی جانب سے انسپکٹر شاہد مسیح کے نام پر آرٹ گیلری کا قیام ایک مصور کی تخلیقی صلاحیتوں کےاعتراف کا بہترین زریعہ ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر