دہشتگردوں کی 10 نسلیں بھی بلوچستان اور پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑسکتیں: آرمی چیف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد میں پہلے اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب میں جنرل عاصم منیر کا کہنا تھاکہ میں آج بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے جذبات دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں اور یقین دلاتا ہوں کہ آپ کیلئے ہمارے جذبات اس سے بھی زیادہ مضبوط ہیں، آپ صرف پاکستان کے سفیر ہی نہیں، پاکستان کی وہ روشنی ہیں جوپورے اقوام عالم پرپڑتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ برین ڈرین کا بیانیہ بناتے ہیں وہ جان لیں یہ برین ڈرین نہیں برین گین ہے، بیرون ملک پاکستانی برین گین کی عمدہ ترین مثال ہیں، آپ سب نے پاکستان کی کہانی اپنی اگلی نسل کو سنانی ہے، وہ کہانی جس کی بنیاد پر ہمارے آباؤ اجداد نے پاکستان حاصل کیا۔آرمی چیف کا کہنا تھاکہ کیا دشمنوں کا یہ خیال ہےکہ مٹھی بھر دہشتگرد پاکستان کی تقدیرکا فیصلہ کرسکتے ہیں؟ دہشتگردوں کی 10 نسلیں بھی بلوچستان اور پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑسکتیں، بلوچستان پاکستان کی تقدیر اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہے اور جب تک غیور عوام ساتھ کھڑے ہیں آپ کی فوج ہرمشکل سے باآسانی نبرد آزما ہوسکتی ہے۔جنرل عاصم منیر نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کوبے بہا وسائل سے نوازا ہے جس پرہمیں ہروقت شکرادا کرنا چاہیے، ہم آج مل کرواضح پیغام دے رہے ہیں جوپاکستان کی ترقی کے راستے میں حائل ہوگا ہم مل کراُس رکاوٹ کو ہٹادیں گے، آپ جس ملک میں بھی ہوں، یاد رکھیں آپ کی میراث ایک اعلیٰ معاشرہ، نظریہ اور تہذیب ہے، نامساعد حالات کے آگے بطورمسلمان اورپاکستانی نہیں گھبراتے۔انہوں نے کہا کہ ہم کبھی بھی مشکلات اوردشواریوں کے سامنے نہ جھکے ہیں نہ جھکیں گے جب تک غیور عوام افواج پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں، پاکستان کوکوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا، قوم اپنے شہدا کونہایت عزت اور وقار کی نظر سے دیکھتی ہے اور شہدا کی قربانی لازوال ہے جس پر کبھی ملال نہ آنے دیں گے، ہم پاکستان کو اس مقام پرلے جانا چاہتے ہیں جس کا خواب قائدِاعظم نے دیکھا تھا۔رمی چیف کا کہناتھاکہ آپ ہمیشہ اپنا سرفخر سے بلند رکھیں کیونکہ آپ کا تعلق کسی عام ملک سے نہیں، آپ ایک عظیم اور طاقتور ملک کے نمائندے ہیں، کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا ہے اور ہمیشہ رہے گا، پاکستانیوں کا دل ہمیشہ غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔جنرل عاصم منیر نے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی کا سفر جاری ہے، سوال یہ نہیں کہ پاکستان نے کب ترقی کرنی ہے، سوال یہ ہےکہ پاکستان نے کتنی تیزی سے ترقی کرنی ہے۔اپنے خطاب کے اختتام پر آرمی چیف اور شرکا نے “پاکستان ہمیشہ زندہ باد” کا نعرہ لگایا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر