وزیراعظم کا اوورسیز پاکستانیوں کے مقدمات کیلئے خصوصی عدالتیں اور دیگر سہولتوں کا اعلان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ سمندر پار پاکستانیوں کیلئے اسلام آباد میں خصوصی عدالتیں قائم کر دی گئی ہیں اور پنجاب میں کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ دوسرے صوبے بھی خصوصی عدالتوں پر کام کریں گے، سمندر پار پاکستانی ویڈیو لنک پر پیش ہوسکیں گے۔انہوں نے اعلان کیا کہ تمام یونیورسٹیوں میں سمندرپارپاکستانیوں کے بچوں کا 5 فیصد کوٹہ مختص کیا جارہا ہے، جامعات میں 10 ہزار سیٹوں میں سے 5 فیصد نشستیں اوورسیز پاکستانیوں کی ہوں گی اور میڈیکل کالجز میں اوور سیزپاکستانیوں کا کوٹہ 15 فیصد ہوگا۔وزیراعظم کاکہنا تھاکہ اوورسیز پاکستانیوں کے 3 ہزار بچوں کو میڈیکل کالج میں داخلہ دیا جائے گا، اوورسیز پاکستانیوں کے 5 ہزار بچوں کو ہنر سکھایا جائے گا، اورسیز پاکستانیوں کیلئے سرکاری ملازمتوں میں عمرکی حد میں پانچ سال کی چھوٹ ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں آن لائن سیل ڈیڈ رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا ہے، سمندرپار پاکستانیوں کیلئے ایک خصوصی آفس مختص کردیا گیا ہے، بورڈآف ریونیو پنجاب میں اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے خصوصی سیل بنایا ہے، میرپورآزاد کشمیر میں بین الاقوامی ائیرپورٹ کی فزیبلٹی بنانے کے احکام جاری کر دیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مارچ میں سمندرپار پاکستانیوں نے 4.1 ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات بھیجیں، بیرون ملک پاکستانیوں کی ترسیلات ہماری مجموعی ایکسپورٹس سے زیادہ ہیں اور زیادہ ترسیلات بھیجنے والے 15 پاکستانیوں کو ایوارڈز دیے جائیں گے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ اوورسیز پاکستانیوں کو ان کی خدمات پر سول ایوارڈ دیے جائیں گے۔وزیراعظم کا کہنا تھاکہ آج ہمارے پاکستانی یورپ ، امریکا، خیلج سے یہاں تشریف لائے، ایک کروڑ پاکستانی دنیا کے مختلف خطوں میں آباد ہیں، اوورسیزپاکستانیوں نے اپنے شبانہ روز محنت سے رزق حلال کمایا اور تمام ممالک میں پاکستان کے وقار میں اضافہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ایک کروڑسے زائد اوورسیز پاکستانیوں نے اپنے وطن کی خدمت کی، بیرون ملک پاکستانیوں نے محنت اور لگن سے اپنا مقام بنایا، اوورسیز پاکستانی ہمارے سفیر بھی ہیں، اوورسیز پاکستانی ہمارے سروں کے تاج ہیں، اورسیز پاکستانیوں نے طب، انجینئرنگ اوردیگرشعبوں میں نام کمایا، پاکستان کے 24 کروڑ عوام اورسیز پاکستانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر