کراچی: شارع فیصل پر پولیس کار کو ٹکر مار کر فرار ہونیوالے ڈمپر ڈرائیور نے گرفتاری دیدی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کراچی میں شارع فیصل پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ٹریفک پولیس کی جانب سے روکنے پر فرار ہونےوالے ڈمپر ڈرائیور نے خود گرفتاری دی۔ڈمپر ڈرائیور کے فرار کی ویڈیو دو روز قبل وائرل ہوئی تھی،جسے کار میں سوار ٹریفک پولیس کے اہلکار روکنے کی کوشش کررہے تھے لیکن ڈرائیور انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ گاڑی کو ٹکر مارتے ہوئے فرار ہوگیا ۔ تیز رفتاری کے باعث دیگر گاڑیوں میں سوار شہریوں کی زندگی بھی خطرے میں دیکھی گئی ۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ٹریفک پولیس کی جانب سے بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ اس ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود اور دیگر سے رابطہ کیا گیا ۔ پہلے تو انہوں نے وقت مانگا بعد میں وہ اپنے وعدے سے پیچھے ہٹ گئے اور ڈمپر و ڈرائیور کو پیش نہ کرسکے ۔ نتیجے کے طور پر ٹریفک پولیس نے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کیا اور 142 ڈمپروں کو چالان اور بھاری جرمانے عائد کیے گئے ۔ 27 ڈمپر ضبط اور محض ایک ڈرائیور کو گرفتار کیا گیا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ کارروائی بلاتعطل جاری رہے گی تاہم رات میں فرار ہونے والے ڈمپر ڈرائیور نے گرفتاری دے دی۔ ڈمپر بھی ضبط کرلیا گیا اور مزید قانونی کارروائی جا رہی ہے۔پولیس حکام کے مطابق ڈرائیور نے پولیس کو ابتدائی بیان میں بتایا کہ کچھ موٹر سائیکل سوار پیچھا کررہے تھے اس لیے گھبراگیا تھا کہ آگ نہ لگادیں پولیس سے بھی اسی لیے بچ کر بھاگا کہ پولیس بھی آگ لگانے والوں کو نہیں روک پاتی۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر