قومی اسمبلی میں غزہ میں اسرائیلی قتل و غارت گری کیخلاف قرار داد متفقہ طور پر منظور

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)قومی اسمبلی میں غزہ میں اسرائیل کے مظالم کے خلاف قرار داد وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کی۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان غزہ میں حالیہ اسرائیلی مظالم کی سخت مذمت کرتا ہے۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ارض فلسطین پر فلسطینیوں کے حق کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھےگا۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ عالمی برادری فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔قومی اسمبلی نے اسرائیلی مظالم کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔دوسری جانب اسرائیل نے غزہ پر زمینی اور فضائی حملے بڑھا دیے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 35 مقامات کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں مزید 40 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔غزہ میں شہدا کی تعداد تقریباً 51 ہزار تک جا پہنچی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر