ملک کے 20 اضلاع سے حاصل ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) فار پولیو کے مطابق کے مطابق کوئٹہ، خضدار، لاہور، ملتان، نوری آباد، بنوں، لکی مروت اور بہاولپور سمیت 20 اضلاع کے نمونوں میں وائرس موجود ہے۔نیشنل ایمرجنسی سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک کے 31 اضلاع کے 35 ماحولیاتی نمونوں کے منفی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، مسلسل مہمات کے نتیجے میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ اور کیسز میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔قومی ادارہ صحت کے مطابق بلوچستان کے بھی 9 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں دکی،کیچ، لسبیلہ، لورالائی،پشین،نصیرآباداوراوستہ محمد شامل ہیں، ان اضلاع سے ماحولیاتی نمونے 5 سے 19مارچ تک لیے گئے تھے۔قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ 21 تا 27 اپریل ملک بھر میں قومی پولیو مہم کا انعقاد کیا جائے گا، مہم کے دوران 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔نیشنل ای او سی نے والدین سے درخواست کی ہے کہ بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں، مسلسل ویکسی نیشن کی بدولت قوتِ مدافعت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔



  تازہ ترین   
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع
ایران کے ساتھ معاہدے پر ہفتے کے آخر یا پیر کو دستخط ہو سکتے ہیں، ٹرمپ
ایف بی آر نے کھانے پینے، گھریلو استعمال کی اشیاء پر ٹیکسوں کی بھرمار کر دی
معاہدے میں کیے گئے تمام وعدوں کو لازمی طور پر پورا کیا جانا چاہیے، باقر قالیباف
کم از کم ماہانہ اجرت میں 10 فیصد اضافہ، تنخواہ دار طبقے پر سرچارج ختم
لکی مروت میں شہریوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کو ناکام بنا دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر