کیا ملٹری کورٹس میں زیادہ سزائیں ہوتی ہیں، اس لیے کیسز جاتے ہیں؟ جج آئینی بینچ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سویلینز کےفوجی عدالتوں میں ٹرائل کےفیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت پر سماعت کی جس سلسلے میں وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے جواب الجواب کے دلائل دیے۔خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جرم ڈیفنس آف پاکستان یا سروس ڈیفنس آف پاکستان سے متعلقہ ہو تو ٹرائل ملٹری کورٹ میں ہوگا، اس موقع پر جسٹس جمال مندوخیل نے پوچھا ڈیفنس آف پاکستان کی تعریف کیا ہے؟جسٹس مندوخیل نے ریمارکس دیے ڈیفنس آف پاکستان کی تعریف میں جائیں تو سپریم کورٹ، پارلیمنٹ ڈیفنس آف پاکستان کی تعریف میں آتے ہیں، ڈیفنس آف پاکستان کی تعریف میں جائیں تو ریلویز اسٹیشنز بھی اس کی تعریف میں آتے ہیں۔جسٹس نعیم افغان نے کہا کہ بہت سے کینٹ کے علاقوں میں شاپنگ مال اور دیگر تجارتی سرگرمیاں ہوتی ہیں، ایسی جگہوں پر بغیر اجازت نامے کے داخلہ نہیں ہوسکتا، اگر کوئی اس کے باوجود وہاں جانے کی کوشش کرے تو کیا ٹرائل ملٹری کورٹ میں ہوگا؟جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کراچی میں 6 سے7 کینٹ ایریاز ہیں، وہاں ایسا تو نہیں ہے کہ مرکزی شاہراہوں کو بھی ممنوعہ علاقہ قرار دیا گیا ہو، اس پر جسٹس حسن رضوی نے کہا ہم سپریم کورٹ کے 5 سے 6 ججز کلفٹن کینٹ کے رہائشی ہیں، وہاں تو ممنوعہ علاقہ نوٹیفائیڈ نہیں۔اس موقع پر جسٹس جمال مندوخیل نے کہا مجھے ایک مرتبہ اجازت نامہ نہ ہونے کے سبب کینٹ ایریا میں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔جسٹس مندوخیل نے مزید کہا کہ پاکستان میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ تو شروع سے موجود ہے،کیا ملٹری کورٹس میں زیادہ سزائیں ہوتی ہیں، اس لیے کیسز جاتے ہیں، عام عدالتوں میں ٹرائل کیوں نہیں چلتے؟ اس سے اختلاف نہیں کہ آرمی ایکٹ درست قانون ہے۔جسٹس مندوخیل نے سوال کیا کہ ملٹری ٹرائل کےلیے آزادانہ فورم کیوں نہیں ہے؟ اس پر وکیل وزارت دفاع نے جواب دیا کہ آئین کہتا ہے ملٹری ٹرائل کو بنیادی حقوق کے تناظر میں نہیں جانچا جا سکتا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر