امریکا کی جانب سے تیز رفتار ٹیرف تبدیلیاں دیکھ رہے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا تھا امریکی ٹیرف کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ایک اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کی ہے، اسٹیئرنگ کمیٹی امریکی حکام کے ساتھ مذاکرات کرے گی۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا بھارت میں وقف قوانین وہاں مسلمانوں کا بنیادی حق ہے، بھارت میں وقف املاک قوانین میں تبدیلی مسلمانوں کو دیوار کے ساتھ لگانے کی کوشش ہے، بھارتی اقدامات امتیازی سلوک اور اقلیتوں کے حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔افغانستان سے دہشت گرد حملوں سے متعلق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا افغانستان میں چھوڑے گئے جدید امریکی ہتھیار ہماری سکیورٹی فورسز پر حملوں میں استعمال ہو رہے ہیں، یہ معاملہ بارہا امریکا کے ساتھ اٹھایا ہے، نائب وزیراعظم کے امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ حالیہ ٹیلیفونک گفتگو میں بھی یہ بات زیربحث آئی۔ان کا کہنا تھا غیر قانونی طورپر مقیم غیر ملکیوں کی واپسی پر عملدرآمد کر رہے ہیں، خارجہ پالیسی وفاق کا معاملہ ہے، صوبائی حکومت کے افغانستان سے مذاکرات کے ٹی او آرز کا معاملہ افغان ڈیسک سے چیک کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں شفقت علی خان کا کہنا تھا امریکا کی جانب سے بگرام میں ایئربیس قائم کرنے کا معاملہ سوشل میڈیا افواہیں ہیں، یہ افغانستان اور امریکا کی حکومتوں کا آپس کا معاملہ ہے، ہم تمام مسائل کے بات چیت کے ذریعہ حل کے خواہشمند ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا امریکا میں تعلیمی ویزوں کی معطلی کی اطلاعات دیکھی ہیں، ہم اس پرامریکا سے رابطے میں ہیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر