لاپتا افغان بھائیوں کا کیس: جس کا بندہ لاپتا ہو وہ ہرپل مرتا ہے، یہ سلسلہ کب تک چلے گا؟ اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد آصف نے جنوری 2024 سے اسلام آباد سے لاپتا چار افغان بھائیوں کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت لاپتا بیٹوں کی والدہ کمرہ عدالت میں آبدیدہ ہوگئیں۔جسٹس آصف نے ریمارکس دیے یہ اگر آپ کے یا میرے ساتھ ہو تو احساس ہوتا ہے، آپ لوگ آکر کہہ دیتے ہیں ہمیں پتا نہیں، میں بلوچستان تھا وہاں بھی پہلے کہتے تھے ہمارے پاس نہیں مگر پھر وہیں سے برآمد ہوتے تھے،کب تک یہ سلسلہ چلتا رہے گا؟جسٹس محمد آصف نے کہا جس کا بندہ لاپتا ہوتا ہے وہ ہر پل زندہ رہتا ہے، ہر پل مرتا ہے، جس پر گزرتی ہے اسی کو پتا ہوتا ہے کیسے گزر رہی ہے، لاپتا بیٹوں کی والدہ باربار میری عدالت میں آتی ہیں ۔عدالت نے کہا کہ اس کیس میں ہم جے آئی ٹی بنادیتےہیں کہ اس میں کس کس کو شامل کریں۔بعد ازاں عدالت نے آئی جی اسلام آباد اور آئی جی پنجاب کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا اور دونوں افسران کو 16 اپریل کو 11 بجے عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر