ماضی کو نہیں سوچتا، سب کو اچھی طرح معلوم ہے کیا ہورہا ہے کیا نہیں: محمد رضوان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ شائقین نےجیسی امید کی ویسی قومی کرکٹ ٹیم نے پرفارمنس نہیں دی، شائقین کرکٹ ناراض ضرور ہوتے ہیں، میرے لیے ماضی کی پرفارمنس محض ماضی ہے، میں ماضی کو نہیں سوچتا، ماضی میں پرفارمنس اچھی ہو یا بری، میں ماضی یاد نہیں رکھتا، اگر ماضی میں رہا تو مستقبل میں سب کچھ ختم ہوجائےگا۔انہوں نے کہا کہ سب کو اچھی طرح معلوم ہے کیا ہورہا ہے کیا نہیں، سلیکشن کمیٹی کے پاس اپنی اتھارٹی ہے اور کپتان کے پاس اپنی اتھارٹی ہے جب کہ چیئرمین پی سی بی کے سامنے سب جواب دہ ہیں۔اس موقع پر فاسٹ بولر اور لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ ہر دن سیکھنے کا ہوتا ہے، ماضی میں نہیں رہنا چاہیے، لاہور قلندرز میں نوجوان کھلاڑیوں سے متعلق پرجوش ہوں، غلطی انسان سے ہوجاتی ہے، پی ایس ایل کو انجوائے کریں گے۔شاہین کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ ہماری اپنی لیگ ہے، سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے،حارث رؤف پاکستان سپر لیگ کی پروڈکٹ ہیں، ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے بعد پی ایس ایل میں منتخب کیا جاتا ہے۔فاسٹ بولر حسن علی نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ جو ٹیم پاورپلے اچھا کھیلے اس کے جیتنے کےامکانات زیادہ ہوتے ہیں، کراچی کنگز نے اچھے فاسٹ بولر منتخب کرنے پر فوکس کیا۔بیٹر بابر اعظم نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں تمام فرنچائز متوازن ہیں، پی ایس ایل میں ہر فرنچائز بہترین اسکواڈ بنانے کی کوشش کرتی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر