کراچی: ڈمپر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، مشتعل افراد نے 5 ڈمپر اور 4 واٹر ٹینکروں کو آگ لگا دی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) نارتھ کراچی پاور ہاؤس چورنگی حادثے کے ایک عینی شاہد نے بتایا کہ ڈمپر ڈرائیور 17،18 سال کا لڑکا تھا۔جو ریس لگاتا ہوا آ رہا تھا ۔ عینی شاہد نے بتایا کہ ریس لگانے والے ڈمپر ڈرائیور کو لوگوں نے روکا اور مارا، ڈرائیور نے فرار کی کوشش میں ڈمپر موٹرسائیکلوں پر چڑھا دیا جس سے دو موٹر سائیکل تباہ ہو گئیں مگر کوئی جانی نقصان ہیں ہوا۔البتہ ایک موٹر سائیکل سوار شخص زخمی ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پاور ہاؤس چورنگی اور فور کے چورنگی کے قریب مشتعل افراد نے 9 گاڑیوں کو آگ لگائی۔پولیس کے مطابق متاثرہ گاڑیوں میں 5 ڈمپر اور 4 واٹرٹینکر شامل ہیں۔پولیس کے مطابق پانچوں ڈمپروں کو پاور ہاؤس چورنگی پر جلایا گیا، 3 واٹر ٹینکروں کو فور کے چورنگی اور ایک کو سرجانی بابا موڑ پر مشتعل افراد نے آگ لگائی۔ تاہم بعد میں تمام گاڑیوں پر لگی آگ بجھا دی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی کے تمام اسپتالوں سے حادثات سے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ڈمپر ایسوسی ایشن کے رہنما لیاقت محسود نے پاور ہاؤس چورنگی پر میڈیا سے گفتگو میں دعویٰ کیا کہ میری 11 گاڑیوں کو جلایا گیا۔انہوں نے کہا کہ حادثے میں کوئی زخمی ہوا ہے تو کہاں ہے، سامنے لایا جائے ، ڈمپروں کو جلانے والے افراد کو گرفتار کیا جائے، حکومت تحفظ فراہم کرے۔
ڈمپروں کو آگ لگانے کیخلاف ڈرائیوروں کا سپر ہائی وے پر احتجاج
دوسری جانب پاور ہاؤس چورنگی پر ڈمپروں کو آگ لگانے کے خلاف سپر ہائی وے پر احتجاج کیاگیا، ڈمپر ڈرائیوروں نے لدھا کچرا سہراب گوٹھ آلاصف اسکوائر کے قریب سڑک پر گرا دیا۔
سہراب گوٹھ کے قریب متعدد ڈمپروں سے کچرا گرایا گیا جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی معطل ہوئی۔
ڈمپروں کو آگ لگانےمیں ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن
کراچی میں ڈمپروں کو آگ لگانے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے رات گئے کریک ڈاؤن کیا گیا جس میں پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ملزمان کی شناخت سی سی ٹی وی اور ویڈیوز سے کی جارہی ہے۔ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ پاور ہاؤس کی جانب کی سڑکیں کھلی ہیں اور ٹریفک رواں دواں ہے، پولیس کی بھاری نفری موجود ہے، امن وامان کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرنے والے عناصر کو نہیں چھوڑا جائے گا۔اس سے قبل کراچی میں گزشتہ روز بھی ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق یہ حادثہ کورنگی میں ویٹا چورنگی پر پیش آیا جہاں ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔پولیس کا کہنا ہےکہ کراچی میں 99 روز میں ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جاں بحق افراد کی تعداد 78 ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ کراچی میں رواں سال اب تک ٹریفک حادثات میں جاں بحق افرادکی تعداد 256 ہوچکی ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر