اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) آج نیشنل ری پبلکن کانگریشنل کمیٹی کے عشائیے سے خطاب میں ٹرمپ نے دیگر ممالک کے لیے غیر اخلاقی انداز اپنایا۔ٹیرف کے معاملے پر بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے تضحیک آمیز جملہ استعمال کیا اور کہا کہ دوسرے ملک ٹیرف پر ڈیل کرنے کے لیے مرے جارہے ہیں۔ٹرمپ نے کہا کہ ممالک فون پر فون کررہے ہیں کہ مہربانی کریں، ہم سب کچھ کرنے کو تیار ہیں۔ٹرمپ نے خود پر تنقید کرنے والوں کی بھی نقلیں اتاریں اور یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان سے بہتر ڈیل کوئی نہیں کرسکتا۔تقریب سے خطاب میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان سے پہلے کے صدور یا تو نا اہل تھے یا بے وقوف تھے۔
ٹیرف پر مذاکرات کرنیوالے ممالک کیلئے ٹرمپ کا تضحیک آمیز انداز، ناقدین کی نقل بھی اتاری
