پاکستان کا نئے ٹیرف سے متعلق مذاکرات کیلئے اعلیٰ سطح کا وفد امریکا بھیجنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت نئے امریکی نئے پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزرا احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب ، پرویز ملک، مشیر وزیرِاعظم سید توقیر شاہ، طارق فاطمی اور ہارون اختر شریک ہوئے۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان سے وفد امریکا جائے گا، وفد امریکا کے ساتھ تجارتی تعلقات کے فروغ اور نئے ٹیرف پر بات کرے گا جب کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر وفد میں معروف کاروباری شخصیات اور برآمد کنندگان بھی شامل ہوں گے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے وفد کو نئےٹیرف پر مذاکرات کے بعد لائحہ عمل طے کرنےکا ٹاسک سونپ دیا ہے۔اس کے علاوہ وزیراعظم کو نئے ٹیرف پر اسٹیئرنگ کمیٹی اور ورکنگ گروپ کی رپورٹ پیش کی گئی اور مستقبل کا مجوزہ لائحہ عمل پیش کیا گیا۔اجلاس میں وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ امریکا میں پاکستانی سفارتخانہ مسلسل امریکی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے۔اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ امریکا پاکستان کے تجارتی تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں، حکومت امریکا کے ساتھ تجارتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کی خواہاں ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر